آئی جی پنجاب کے بعد سی پی او راولپنڈی بھی شہر یار آفریدی کے سامنے ڈٹ گئے کون سا حکم ماننے سے سامنے کھڑا ہو کر ہی انکار کر دیا،چونکا دینے والی خبر
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کے بعد اب راولپنڈی میں بھی وفاقی حکومت کو پولیس افسران کی معطلی کے احکامات کے جواب میں انکار سنناپڑ گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کے بعد اب سی پی او راولپنڈی بھی ڈٹ گئے اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے حکم پر راولپنڈی کے پولیس افسران کی معطلی کے احکامات ماننے سےصاف انکار کردیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کل راولپنڈی کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی پی او نے پولیس افسران کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پی عباس احسن نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں انہوں نے پولیس افسران کو معطل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔سی پی او کے انکار سے وزیرمملکت شہریار آفریدی کو راولپنڈی کے تھانوں کے دورے نہ صرف مہنگے پڑ گئے ہیں بلکہ انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔