فیصل آباد کی ایک خاتون کے لالچ کی وجہ سے اس کی 14سالہ بیٹی سے کئی افراد نے زیادتی کر ڈالی
فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں محبت کی مثال کے طور پر پیش کی جانے والی ماں ہی چند ٹکوں کی خاطر اپنی بیٹی کی عزت لٹوا بیٹھی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے لالچ کی وجہ سے اس کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنی 14سالہ بیٹی کو پیسوں کے عوض چند شیطان صفت افراد کے ہاتھوں فروخت کر دیا جو اسے ایک مکان میں لے گئے اور اس سے اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے شکایت موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپا مارا اور چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ 14 سالہ لڑکی تشویش ناک حالت میں پائی گئی۔ بعد ازاں میڈیکل ٹیسٹ سے 14 سالہ بچی کیساتھ جنسی زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس کی جانب سے اپنی 14 سالہ بیٹی کو فروخت کرنے والی خاتون کیخلاف بھی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے