شیخ رشید سے سنگین غلطی سرزد ہو گئی الیکشن کمیشن نے انتہائی سخت احکامات جاری کر دیے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹس جاری ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو این اے 60میں ضمنی الیکشن سے قبل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جا ری کر دیا گیا ہے۔ شیخ رشید احمد کےخلاف الزام ہے کہ وہ این اے 60میں اپنے بھتیجے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جس پر انھیں نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کے سے اگلے 48گھنٹوں میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں ایک معمولی اکثریت کی بنا پر تحریک انصاف کےلئے ضمنی الیکشن جیتنا اہم ہو گیا ہے دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے بھی ایک ہونے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔