Wednesday December 4, 2024

مسلم لیگوں کواکٹھا کرنے کے چکر میں(ق) لیگ مشاہد حسین سید بھی گنوا بیٹھی

ق لیگی قیادت کو اپنی جماعت کو منظم نہ بنانے کےمنفی اثرات شروع ہوگئے،ق لیگ مزید تتربترہوجائیگی،چودھری برادران نے پانچ سالوں میں پی ٹی آئی،عوامی تحریک اورپیپلزپارٹی کی سیاست کوچمکایا۔تجزیاتی رپورٹ مسلم لیگوں کواکٹھا کرنے کے چکر میں(ق) لیگ مشاہد حسین سید بھی گنوا بیٹھی مسلم لیگی دھڑوں کواکٹھا کرنے والی ق لیگ اپنا

اہم سیاسی رہنماء مشاہد حسین سید بھی گنوا بیٹھی،جس سے مسلم لیگ ق کی مستقبل کی سیاسی حکمت عملی واضح ہوناشروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئراور مرکزی رہنماء سینیٹر مشاہد حسین سید نے چودھری برادران سے راہیں جدا کرلی ہیں۔مشاہد حسین سید نے مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔nسابق وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے مشاہد حسین سید کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا ہے۔ شہبازشریف نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ زیادہ اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔واضح رہے مسلم لیگ ن نے سینیٹرمشاہد حسین سید کوسینیٹ کے الیکشن لڑوانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے گٹھ جوڑہوگیا ہے۔ پی ٹی آئی نے ق لیگ کے رہنماء کامل علی آغااور ق لیگ نے پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری سرورکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ چودھری برادران دوسری جماعتوں سے اہم سیاسی شخصیات

کوتوڑتے تاکہ آئندہ عام انتخابات کچھ نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجاتے۔ لیکن انہوں نے اپنی پارٹی کومضبوط اور فعال بنانے کی بجائے صرف پی ٹی آئی اور عوامی تحریک یا پیپلزپارٹی کی سیاسی کوچمکانے میں وقت ضائع کیا۔ جن کے منفی اثرات ق لیگ پرپڑنے سے اہم سیاسی شخصیت سینیٹرمشاہد حسین نے ق لیگ قیادت کوخیربارکہہ دیا ہے۔

FOLLOW US