حسین نواز کے بیٹے زکریا اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی پی ٹی آئی کارکنوں سے ہاتھا پائی کے معاملے پر سکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنا فیصلہ سنا دیا
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور حسین نواز کے بیٹوں کے لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ جھگڑے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا حسین نوا زکے تحریک انصاف کے کا رکنوں سے جھگڑے کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ نے دونوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کرتےہوئےکیس نمٹا دیا ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے قرار دیا کہ دونوں لڑائی جھگڑے کا حصہ صرف اپنا بچائو کرتے ہوئے بنے ۔اس لئے ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی ۔ واضح رہے کہ چند ہفتے قبل جنید صفدر اور زکریا حسین نواز اپنی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنوں سے جھگڑ پڑے تھے۔