Tuesday September 16, 2025

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر گرفتار

قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر کو پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنے پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایک اہم شخصیت کے پولیس کو فون کرنے پر انھیں چھوڑ دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما غلام مصطفیٰ کھر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قصور کے سرحدی علاقہ میں پرندوں کا غیر قانونی شکار کر رہے تھے، انہیں غیر قانونی شکار کرتے ہوئے
ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا گیا۔ محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے غلام مصطفیٰ کھر اور ان کے ساتھیوں کو غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑا لیکن ایک اہم شخصیت کے فون آنے پر انہیں چھوڑ دیا گیا، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں غیر قانونی شکار کرنے پر دو لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جو انہوں نے رہا ہونے سے قبل جمع کروایا اور غلام مصطفیٰ کھر کے ساتھ شکار کے لیے بیس افراد ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔