ضمنی انتخابات سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، لیگی امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار ہو گیا
میانوالی (نیوزڈیسک) لیگی امیدوار دستبردار، تحریک انصاف نے پنجاب کی اہم ترین نشست کا ضمنی الیکشن بلا مقابلہ جیت لیا، پی پی87 میانوالی سے آخری ن لیگ کے امیدوارنے کاغذات واپس لیے، تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان کی حالیہ تاریخ کے سب سے
بڑے ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف نے بڑی فتح حاصل کر لی ہے۔تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر میانوالی کی صوبائی نشست پی پی 87 بلا مقابلہ جیت لی ہے۔ پی پی 87 میانوالی میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں 14 اکتوبر کو ووٹنگ ہونا تھی، تاہم اب تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان کو بلا مقابلہ فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان کو مسلم لیگ ن کے امیدوار کے دستبردار ہونے کے بعد فاتح قرار دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سے قبل دیگر تمام امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان کے حق میں دستربردار ہو چکے تھے۔ جبکہ پیر کے روز مسلم لیگ ن کے امیدوار کے دستبردار ہو جانے کے بعد پی پی 87 میانوالی میں 14 اکتوبر کو ووٹنگ کے عمل کی ضرورت باقی نہ رہی۔ یوں تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان نے ضمنی انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی مسلم لیگ ن کو شکست سے دوچار کر دیا ہے۔ پی پی 87 میانوالی میں ہونے والی یہ پیش رفت مسلم لیگ ن کیلئے کسی طور پر ایک دھچکے سے کم نہیں ہے۔ اس پیش رفت کے بعد تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے کیلئے فیورٹ بن گئی ہے۔ لیگی امیدوار دستبردار، تحریک انصاف نے پنجاب کی اہم ترین نشست کا ضمنی الیکشن بلا مقابلہ جیت لیا، پی پی87 میانوالی سے آخری ن لیگ کے امیدوارنے کاغذات واپس لیے، تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیے گئے۔