Wednesday December 4, 2024

قبائلی لوگوں کو خیبر پختوانخوا میں ضم کریں گے ،عمران خان

قبائلی عوام اکیلے نہیں ہیں پورا پاکستان اب ان کے ساتھ کھڑا ہے قبائلی علاقے کے لوگوں پر ظلم کیا گیا ،راؤ انوار نے صرف نقیب اللہ کو قتل نہیں کیا اس نے کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا۔ قبائلی لوگوں کو خیبر پختوانخوا میں ضم کریں گے ،عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اسلام آباد میں جاری نقیب اللہ کو قتل کرنے والے راؤ انوار کی

گرفتاری کے لئے کئے گئے دھرنے میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ نقیب اللہ کو جیسے قتل کیا ایسے ہی کراچی میں کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا ،قبائلی عوام اکیلے نہیں ہیں پورا پاکستان اب ان کے ساتھ کھڑا ہے قبائلی علاقے کے لوگوں پر ظلم کیا گیا ہے جہاں تک کہ ان سے رشوت بھی لی گئی ،قبائلی لوگوں نے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنا چاہے تھی اور میں نے اس وقت بھی اس کی مخالفت کی تھی اور اس علاقے میں آپریشن کر کے بہت برا کیا گیا ۔ہمارے وزیروں کو قبائلی لوگوں کے بارے میں علم ہی نہیں تھا اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ قبائلیوں کو خیبر پختوانخوا میں ضم کریں گے کیونکہ فاٹا کا خیبر پختوانخوا میں ضم ہونا لازمی ہے ۔راؤ انوار نے صرف نقیب اللہ کو قتل نہیں کیا اس نے کئی بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے اور جو لوگ لاپتہ اور بے قصور ہیں میں آپ لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ان کو رہا کرواں گا ۔

FOLLOW US