Tuesday September 16, 2025

بہت ہو گیا اب خاموش نہیں بیٹھیں گے ! کینٹنرز والوں کیساتھ کیا ہو گا نواز شریف نے طبل بجا تے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

بہت ہو گیا اب خاموش نہیں بیٹھیں گے ! کینٹنرز والوں کیساتھ کیا ہو گا نواز شریف نے طبل بجا تے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، نادان لوگ وقت سے پہلے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، چند دنوں میں غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا، مہنگائی اور سی پیک سے متعلق پالیسیوں پرشدید تحفظات ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری، ضمنی انتخابات اور نیب کی انتقامی کاروائیوں سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کےقائد سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہبازشریف، پرویز ملک، شائستہ پرویز، آصف کرمانی، مشاہد اللہ خان، رانا ثناءاللہ ، پرویز رشید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی قیادت نے نوازشریف کو شہبازشریف کی بلاجواز اور من گھڑت الزامات کے نتیجہ میں گرفتاری کی مذمت کی گئی۔ پارٹی رہنماؤں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو نیب نے صاف پانی کمپنی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کرلیا۔ اسی طرح اسپیکر کی اجازت اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر گرفتار کیا گیا۔مسلم لیگ نے شہبازشریف کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا۔ اس موقع پراجلاس میں نوازشریف کو پارٹی قیادت نے مشورہ دیا کہ اب کھل کر میدان میں نکلا جائے۔ سی ای سی ارکان نے نوازشریف کومزاحمتی سیاست شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب حالات ایسے بن گئے ہیں کہ اب ہمیں باہرنکلنا ہوگا۔ اگرہم باہرنہ نکلے توانتقامی کارروائیاں مزید تیزہوجائیں گی۔اس موقع پرسابق وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی قربانیاں دیتے آئے ہیں۔ یہ سب ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ جو کچھ کیا جا رہا ہے کنٹینر والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اب یہ سلسلہ رکنے والا نہیں۔ نادان لوگ وقت سے پہلے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہے ہیں۔ نواز شریف نے مہنگائی اور سی پیک سے متعلق حکومتی پالیسیوں پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے چند دنوں میں غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا۔ اجلاس میں قرار دیا گیا کہ عمران خان اور نیب ایک پیج پر نظر آتے ہیں۔