Thursday November 28, 2024

شیخ رشید نے انتخابی قانون کا مذاق اڑنا شروع کر دیا ناشتے کی آڑ میں ایک ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی آگ بگولہ ہو جائیں گے

شیخ رشید نے انتخابی قانون کا مذاق اڑنا شروع کر دیا ناشتے کی آڑ میں ایک ایسا کام کر ڈالا کہ پاکستانی آگ بگولہ ہو جائیں گے
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60 کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑادیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو وفاقی وزیر شیخ رشید سرِ عام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے،وفاقی وزیر نے این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔وفاقی وزیر میڈیا کی نظر سے نہ بچ سکے اور انہیں میڈیا نے
گھیر لیا، میڈیا کی اچانک موجودگی پر وفاقی وزیرپریشان ہوگئے جب کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میڈیا کو تقریب کی کوریج سے روک دیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے تحت کوئی بھی وزیر اپنی پارٹی یا کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا، این اے 60 میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حلقے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق ہیں۔

FOLLOW US