Thursday November 28, 2024

50دنوں میں ہی عوام کو دن میں تارے نظرآگئے کون سی چیز ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

50دنوں میں ہی عوام کو دن میں تارے نظرآگئے کون سی چیز ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول سے بھی مہنگی ہو گئی اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔اتوار کو تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سی این جی قیمت میں اضافے کو ظالمانہ قرار دے کر پارلیمنٹ کا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ ہوگا، حکومت نے پچاس دن میں قوم کو دن میں تارے دکھا دئیے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کریں گے۔دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ عوام کی کمر توڑنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے، سی این جی ڈیلرز نے پہلی بار قیمت پیٹرول سے 10 روپے زیادہ کردی، اقدام عوام کے لیے افسوسناک اور سوچ کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سی این جی صارفین کے لیے بھی گیس 40 فیصد مہنگی کردی گئی ہے، کے پی، بلوچستان میں سی این جی 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگی، کمرشل اور تندور کنکشن ہر گیس 40 فیصد تک مہنگی دی جائے گی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سی این جی ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا تھا، غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سی این جی کے لیے گیس کی قیمت بڑھا کر غریب عوام سے زیادتی کی گئی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرے۔

FOLLOW US