Thursday November 28, 2024

پاکستان میں کیاہونے والا ہے محکمہ موسمیات نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کر ڈالی

پاکستان میں کیاہونے والا ہے محکمہ موسمیات نے انتہائی خوفناک پیشگوئی کر ڈالی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں گرمی کی لہر تیسرے روز بھی برقرار ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کا کم دبا ئوطوفان کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔ اتوار کوکراچی میں تیسرے روز بھی گرمی کی لہر برقرار ہی، صبح سے سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرم ہواں کا راج رہا تاہم شام تک سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جب کہ ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہا ۔ شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہے گی تاہم بدھ سے شہر کا درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے 1450 کلومیٹر جنوب میں موجود ہوا کا کم دبا اگلے 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرے گا، بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کو لوبان کا نام دیا جائے گا، مکمل طوفان میں ڈھلنے کے بعد سمت کا اندازہ ہوسکے گا۔

FOLLOW US