لاہور (نیوزڈیسک)گرفتار ہوتے ہی شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی ، ڈاکٹرز کی دوڑیں لگ گئیں۔۔فوری طور پر شہباز شریف کو کہاں منتقل کر دیا گیا؟…. نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد نیب آفس میں طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلڈ پریشر، شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ
ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب )) لاہور کے طلب کرنے پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اپنی ذاتی گاڑی پر نیب لاہور کے دفتر پہنچے جہاں پر انہیں پہلے حراست میں لیا گیا۔بعد ازاں نیب کی جانب سے شہباز شریف کو باضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔ نیب ترجمان کے اعلامیے کے مطابق سابق وزیر علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا۔ نیب شہباز شریف کو کل بروز ہفتہ احتساب عدالت لاہور میں پیش کرے گی۔نیب کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے بعد نیب کی عمارت کے اندر اور باہر سکیورٹی کوہائی الرٹ کر دیا گیا۔جبکہ اب یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد قومی احتساب بیورو لاہور میں طبی معائنہ کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے آشیانہ ہائوسنگ سکیم کیس میں گرفتاری کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔ نیب کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد نیب آفس میں طبی معائنہ، ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلڈ پریشر، شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔