Tuesday September 16, 2025

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سب پر بازی لے گئے ڈیموں کے فنڈز میں کتنی بڑی رقم دے ڈالی، تفصیلات جان کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ ڈیم پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری، وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ڈیم فنڈ ریزنگ مہم تحریک بن چکی ہے،پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانا وقت کا تقاضا ہے،سب کو ڈیم فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے جبکہ تحریک انصاف کے پی پی 13 سے رکن صوبائی اسمبلی امجد
محمود چودھری نے کہا کہ جب تک میں رکن پنجاب اسمبلی ہوں تب تک میری ہر ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جائے گی۔بدھ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے تحریک انصاف کے پی پی 13 سے رکن صوبائی اسمبلی امجد محمود چودھری نے ملاقات کی۔ امجد محمود چودھری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیر اعظم و چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں 25 لاکھ روپے کا چیک دیا اور ایم پی اے کی تنخواہ بھی ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ امجد محمود چودھری نے کہا کہ جب تک میں رکن پنجاب اسمبلی ہوں تب تک میری ہر ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امجد محمود چودھری کا ڈیم فنڈ میں رقم دینا ایک مستحسن اقدام ہے ۔ پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانا وقت کا تقاضا ہے۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ڈیم فنڈ ریزنگ مہم اب ایک تحریک بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے ، لہٰذا سب کو ڈیم فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنا چاہیئے۔ ایک مستحسن اقدام ہے ۔ پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیم بنانا وقت کا تقاضا ہے۔ وزیر اعظم اور چیف جسٹس کی ڈیم فنڈ ریزنگ مہم اب ایک تحریک بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم پاکستان کی بقا کیلئے ضروری ہے ، لہٰذا سب کو ڈیم فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالنا چاہیئے۔