Tuesday September 16, 2025

” مجھ پر قبضوں کا الزام لگانے والے شرم کریں اور یہ چیز سامنےلے آئیں آج مظلوم بنے ہوئے ہو ، یہ بتائو کہ آپ لوگوں نے کبھی یہ کام کیا؟ رانا مشہود کا حشر سب نے دیکھ لیا ہے” سینئر وزیر علیم خان کا ضبط چھوٹ گیا، پھٹ کر بہت کچھ کہہ ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مجھ پر قبضوں کا الزام لگانے والوں نے 10سالہ حکومت کے دوران کتنی زمینوں کی نشاندہی کی؟ کوئی ایف آئی آر درج ہے تو سامنے لائی جائے ، لٹیروں نے سارا مال ہضم کرلیا ہے، خزانہ خالی ہے،منصوبے مکمل نہ ہوئے ان کی مشینری باہر پڑی ہیں،آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے
گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا۔پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر قبضے کا الزام لگایا جاتا ہے مگر 10سال کے دوران کتنی زمینوں پر قبضے کی نشاندہی کی گئی، (ن) لیگ کی جانب سے 10سال حکومت کے بعد الزام لگائے جا رہے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے ، کوئی بھی ایف آئی آر میرے خلاف ہے تو سامنے لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں وہ وزیر اعلی پنجاب نے دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو عذاب کا سامنا ہے کیونکہ خزانہ خالی ہے۔ لٹیروں نے سارا مال ہضم کرلیا ہے، خزانہ خالی ہے۔ مظلوم بننے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ عوام کی فلاح کا پیسہ کہاں گیا۔ جو صحت اور تعلیم پر لگانا تھا وہ رقم دوسرے منصوبوں پر لگائی گئی۔ کسی منصوبے پر 10فیصد کام ہوا ہے کسی پر 20فیصد کام ہوا ہے۔آئندہ ہفتے سے ہر محکمہ بتائے گا کس طریقے سے مال لوٹا گیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کو اب دن میں بھی تارے نظر آنے لگ گئے ہیں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کے جو بھی حالات ہیں وزیر اعظم ملک کے سامنے لے کر آئیں گے، وزیر اعظم بتائیں گے کس طرح سے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔