Friday December 27, 2024

سینیٹ الیکشن سے اپنا نام نکالا جانے پر اسحاق ڈار نے ایساکام کر ڈالاکہ مسلم لیگ (ن) اور 22کروڑ پاکستانی حیران رہ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹ الیکشن سے اپنا نام ٹکٹ سے ڈراپ کیے جانے کے بعد اسحاق ڈار نے اپنا ردعمل دے ڈالا ہے ۔ انھوں نے اپنی سیاسی قیادت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن لڑنے کا عندیہ دے ڈالاہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسحاق ڈار جن کی مسلسل غیر حاضری اور بیماری کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)نے ان کا نام سینیٹ الیکشن کی دوڑ سے باہر کر دیا تھا ، نے اپنی ہی قیادت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیئے ہیں ۔ جنھیں وہ جلد الیکشن کمیشن میں

جمع کروا دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ ن لیگ کی اعلی قیادت نے اسحاق ڈار کو بوجہ ملک سے غیر حاضری، سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اب بیماری کا بہانہ کرکے لندن میں موجود اسحاق ڈار نے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

FOLLOW US