راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رانا مشہود کا بیان بے بنیاد اور افسوسناک ہے ،ایسے غیر ذمہ دارانہ بیا نات ملک کے استحکام کو متاثر کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے دو ماہ میں ن لیگ پنجاب میں حکومت بنا لے
گی،معاملات کودرست کرنے میں شہبازشریف کابہت بڑاکردارہے، سٹیبلشمنٹ سے ہمارے معاملات ٹھیک ہو گئے ہیں ،شہبازشریف سب کو ساتھ لےکرچلتے ہیں،شہبازشریف ہمیشہ سے قابل قبول رہے ہیں اور اگلے مہنیوں میں پنجاب میں حالات بد ل سکتے ہیں،پنجاب میں پی ٹی آئی کی کم اکثریت ہے۔