اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ رانا مشہود کاا سٹیبلشمنٹ بارے بیان ایسے ہی ہےجیسے ”ذات دی کوڑ کرلی چھتیراں نوجپھے“، میڈیا نے ان کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دیدی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ رانا مشہودکو میڈیا نے ضرورت
سے زیادہ کوریج دیدی ہے ، ان کی مثال ایسے ہے کہ ”ذات کی کوڑ کرلی چھتیراں نوں جپھے“اگر رانا مشہود یہ بات کرتے کہ کسی جگہ پر قبضہ کیا ہواہے اور ایس ایچ او سے بات ہوگئی ہے کہ یہ قبضہ برقرار رہے گا تو پھر بھی کوئی بات ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ رانا مشہود کوکیا پتہ کہ کیا مذاکرات ہوئے؟رانا مشہود سے زمینوں پر قبضے ، تھانیداروں اور پٹواریوں کے متعلق پوچھا جائے ۔ان کو میڈیا نے ضرورت سے زیادہ اہمیت دیدی ہے ۔انہوں نے جب یہ بات کی تو ان کے سے سوالات کرنیوالے میڈیا نمائندگان نے ہنسنا شروع کردیا ۔