Thursday November 28, 2024

پاکستان ریلویز کا سی پیک سیل ختم کر دیا گیا سیل میں شامل تین انتہائی سینئر افسران بھی فارغ انتہائی حیران کن صورتحال سامنے آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سی پیک سیل میں شامل ریلوے کے تین انتہائی اہم ترین افسران کے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد انھیں عہدے سے فارغ کر دیے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ ایک موقر قومی اخبار روزنامہ دنیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریلوے میںخواجہ سعد رفیق کی جانب سے سی پیک سیل میں تعینات کیے گئے سی پیک سیل کے سربراہ
اشفاق خٹک ،شعبہ ٹریفک فریٹ اینڈ پسنجر کے سربراہ آبدار خان، شعبہ انفراسٹرکچر برجز اینڈ ٹریک عبدالصمد اور شعبہ رولنگ سٹاک لوکوموٹیو اینڈ کیرج رانا ابرار انور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ریلوے سی پیک منصوبے پر گزشتہ تین برسوں سے کام کرنے والے افسر فارغ ہونے کے بعد چین کی کمپنیوں سے بات چیت کے لئے ایک بڑا خلاءپیدا ہوگیا ہے کیونکہ ریلوے میں اس سیل کے سوا سی پیک پر صرف موجودہ چیف انجینئر ڈیزائن بشارت وحید نے ہی دو سال قبل فزیبلٹی سٹڈی کے دوران چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کیا تھا۔ چینی کمپنیوں نے ریلوے سی پیک مین لائن ون کے پہلے مرحلے کے تین ارب 40 کروڑ ڈالر کے منصوبے پر پاکستان کے اعتراضات کے جوابات اسی ہفتے ریلوے کو دینا ہیں لیکن ان جوابات کا تجزیہ کون کرے گا اور مزید بات چیت کس نے کرنی ہےاس کے بارے میں کوئی جوابدہ ہے اور نہ ہی کسی کو معلوم ۔

FOLLOW US