کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی نا اہلی کے حوالے سے زیر سماعت مقدمات کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت عدالت کا کہنا تھا کہ بتایا جائے اسلام آباد, لاہور اور پشاور ہائی کورٹس نے کیا فیصلے جاری کیی,تمام ہائی کورٹس کے فیصلے کی نقول دیکھنے کے بعد کوئی حکم جاری کریں گے ،،عدالت نے درخواست گزار اور الیکشن کمیشن کو تمام دستاویزات پیش کرنے
کی ہدایت کی ہے ۔درخواست سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے سیکرٹری نے دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے دستاویزات میں بیٹی کا ذکر نہیں کیا,بیٹی کا ذکر نہ کرنے پر عمران خان صادق اور امین نہیں رہے۔۔عمران خان کے صادق و امین نہ ہونے سے متعلق ریٹرنگ افسر کو درخواست دی,ریٹرنگ افسر اور الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درخواست نظر انداز کی,,عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے۔