پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ زلفی بخاری پاکستان کے شہری نہیں ہیں مگر پھر بھی انکو کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، پرویز خٹک کیخلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ وہ پیر کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہرایا جاسکتا ہے لیکن ہم میدان نہیں چھوڑیں گے۔ زلفی بخاری پاکستان کے شہری نہیں ہیں لیکن ان کو کیسے کابینہ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ پرویز خٹک کیخلاف نیب انکوائری کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔