اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے زیادتی کا شکار ہونیوالی لیڈی کانسٹیبل کی پولی کلینک عیادت کی، اس موقع پر انہوں نے ملزم کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفط کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ پیر کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی زیادتی کا شکار ہونیوالی لیڈی کانسٹیبل کی عیادت کیلئے پولی کلینک ہسپتال گئے۔
اس موقع پر انہوں نے لیڈی کانسٹیبل کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور ملزم کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری ریاست کی ہے۔ یہ میری وزارت اور اسلام آباد پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس ہے۔ اسلام آباد میں بہترین اقدامات کرکے صوبوں کیلئے قابل تقلید بنانا ہے۔