اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی ہدایت پر آفیشل ٹوئیٹرہینڈل قائم کر دیا گیا جس کا مقصد جعلی خبروں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔ پیر کو وزارت اطلاعات نے جعلی اکائونٹس اور جعلی دستاویزات کی شناخت کیلئے ٹو ئیٹر ہینڈل کا اجراء کیا ہے، ٹویٹر ہینڈل کا اجراء وزارت اطلاعات کے سائبر ون نے کیا، آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔ وزارت اطلاعات کے مطابق آفیشل ٹوئیٹر ہینڈل جعلی خبروں کو بے نقاب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ غلط خبروں کی حوصلہ شکنی اور پھیلائو روکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے