Tuesday September 16, 2025

’’ جہاز اور ہوٹل کا کرایہ تم ادا کرو۔۔۔‘‘ عمران خان نے ہارون رشید کو ایسا کرنے کا کیوں کہا؟ نامور صحافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی نے عمران خان کے حوالے سے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ انہیں نیند سے کوئی نہیں اُٹھا سکتا، جب عمران سویا ہوتا ہے تو اُسے بیشک ہلاتے رہو، دھکے دیتے رہو کچھ بھی کر لو ،وہ نیند سے نہیں اُٹھتا، لیکن اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے جب اُٹھ جاتا ہے تو اٹھتے ساتھ ہی وہ بھاگ دوڑ شروع کر دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں جب اینکر پرسن نے سینیئر صحافی ھارون رشی سے پوچھا کہ عمران خان تو اب بہت مصروف ہوچکے ہیں، انکے پاس سونے کا ٹائم بھی نہیں ہوتا ہوگا، تو اسکے جواب میں ھارون رشید کا کہنا تھا کہ جس عمران کو میں

جانتا ہوں اسے کوئی نہیں جانتا، جب تک عمران خان کی نیند پوری نہ ہوجائے وہ نہیں اٹھتا چاہے اسے ہلاؤ یا دھکے دو مگر جیسے ہی وہ اُٹھ جاتا ہے تو بھاگ دوڑ شروع کر دیتا ہے اور ڈیم کے لیے فنڈ اکٹھے کرتا ہے۔ ھارون رشید نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار عمران خان کو امریکہ کی یونیورسٹی نے مدعو کیا تھا لیکن عین وقت پر وہ مکر گئے، جس پر عمران خان نے مجھے کہا کہ جہاز کا کرایہ تم دو گے، میں نے کہا کہ ٹھیک ہے جہاز کا کرایہ میں ادا کر دیتا ہوں جس عمران خان نے مجھے کہا کہ ٹھیک ہے جہاز ااور ہوٹل کے فرسٹ کلاس کا کرایہ ادا کردیں جس پر میں نے ان سے وجہ پوچھی تو وہ مجھے کہنے لگے کہ میں نے وہاں سوتے ہوئے جانا ہے تا کہ میری نیند پوری اہوجائے اور باہر نکلتے ہی میں اپنا کام شروع کر سکوں۔ انکا کہنا تھا کہ عمران خان کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شاہ محمود قریشی کو نہیں بلکہ خود جانا چاہیئے تھا جس کے دو فائدے ہونے تھے، ایک تو عمران خان امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے ملتے جس سے انکو کافی فائدہ ملنا تھا ۔