Tuesday September 16, 2025

عمران خان کے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش پر سابق را چیف اے ایس دلت نے بھی خاموشی توڑ دی ، مود ی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے کیا کرنے کو کہا ؟

نئی دہلی (سی پی پی ) بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کے پاس موقع ہے کہ وہ ان کے ساتھ مذاکرات کرے۔ایک انٹرویو میںبھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے کہا کہ بھارت بیک وقت اپنے دو پڑوسیوں چین اور پاکستان سے مخاصمت جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے

کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ڈنڈے کی پالیسی چل رہی ہے ‘دنیا میں کسی جگہ بھی عوامی تحریک کو بندوق سے کچلا نہیں جا سکا۔طاقت کی پالیسی طویل مدّت میں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں۔سابق سربراہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں کشمیر میں صورت حال بہتر ہو گئی تھی اور پرویز مشرف بھارت کے ساتھ تعاون کر رہے تھے۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کشمیر پر پرویز مشرف کے ساتھ ایک سمجھوتے کے قریب پہنچ چکے تھے۔