نیویارک(نیوزڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔وزیر خارجہ کا خطاب اردو میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں وہ نہ صرف جنرل اسمبلی کے
اجلاس کے اندر بلکہ اس کے باہر بھی پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ایک جانب وزیر خارجہ جہاں غیرملکی رہنماوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں وہیں غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی اپنا موقف بیان کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تگڑے لفظی وار نے امریکہ کی بولتی بند کر دی۔۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی طاقت کےطور پرامریکاخصوصی حیثیت چاہتا ہے جبکہ پاکستان امریکاکےساتھ دوستی چاہتا ہےلیکن استثنائی بنیادوں پرنہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابقہ پاکستانی حکومتیں طالبان کی حامی نہیں،ملکی مفاد کی حمایت کرتی رہی ہیں۔۔طالبان کے معاملے پر انہوں نے امریکا کو ماضی یاد کرواتے ہوئے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیےکہ طالبان کو کس نےتربیت دی تھی،ہم اکثربھول جاتےہیں کہ حالات کےساتھ دوست بھی بدل جاتےہیں۔تاہم اپنی ضمنی ملاقاتوں کے علاوہ وہ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے ۔وزیر خارجہ کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 11 بجے ہوگا۔اس حوالے سے خوش آئند بات یہ ہے کہ وزیر خارجہ انگریزی کی بجائے اردو میں خطاب کریں گے جبکہ خطاب کا انگریزی مسودہ وہاں موجود رہنماوں کو دیا جائے گا۔وزیر خارجہ اپنے خطاب میں کشمیر کے مسئلے کو واضح انداز میں اٹھائیں گے اور دنیا کے امن میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دنا کے سامنے اپنا موقف بیان کریں گے۔