Wednesday May 15, 2024

مخلوط حکومت سے اکتا کر وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی تیاری کر لی، دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہیں، معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ ہے کہ عمران خان نے اپنی اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں میں موجود اسٹیٹس کو، کو توڑ دیا ہے، وہ آنے والے دنوں میں پیش آنے والی مشکلات کیلئے تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسمبلیاں بھی توڑ دیں گے۔نجی ٹی وی چینل

کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان کو یا تو علم تھا یا اندازہ تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آئے گا۔ عمران خان اس حوالے سے ذہنی طور پر تیار تھے اسی لیے اس فیصلے سے ان کو زیادہ بڑا دھچکا نہیں لگا۔ انہوں نے کہا کہ جیانگیر ترین اس فیصلے کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھے لیکن ظاہر ہے کہ وہ سیاست میں فعال رہیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے اندر دو گروپ ہیں۔ ایک جہانگیر ترین کا گروپ ہے اور ایک شاہ محمود قریشی کا گروپ ہے۔۔شاہ محمود قریشی اب یہ چاہیں گے کہ وہ اب وزیراعلیٰ پنجاب بن جائیں ، اگر موجودہ سیٹ اپ چلتا ہے تو ان کی خواہش ہو گی کہ وہ وزارت خارجہ چھوڑ دیں اور پنجاب میں آ کر وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے لیے وزارت خارجہ ایک اُکتاہٹ والا کام ہے کیونکہ وہ اس سے قبل بھی وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔پنجاب میں جو گروپ حاوی ہے وہ جہانگیر ترین کا گروپ ہے اورشاہ محمود قریشی ایک دم وزارت خارجہ کا عہدہ چھوڑ بھی نہیں سکتے کیونکہ فی الوقت یہ عہدہ بہت اہم ہے۔خیال رہے کہ عام انتخابات 2018ء میں شاندار کامیابی کے بعد کابینہ کی تشکیل کے وقت بھی شاہ محمود قریشی سے متعلق خبریں موصول ہوئی تھیں کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن عمران خان کے کہنے پر انہوں نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کی اور اسی طرح جہانگیر ترین سے متعلق بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے خواہشمند تھے لیکن عدالت سے نااہلی اور اب نا اہلی کے خلاف درخواست مسترد ہونے کے بعد جہانگیر ترین کے لیے تمام راستے بن ہو گئے ہیں۔

FOLLOW US