نیویارک(نیوزڈیسک ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی بربریت بے نقاب کرنے کے لیے بڑا مطالبہ کرڈالا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے,,بھارت کچھ نہیں چھپارہاتوانکوائری کمیشن بنانے کیلیے حمایت کرے۔تفصیلات کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و ستم کی داستانیں 7دہائیوں
پر محیط ہیں ۔ان 70 سالوں میں بھارتی فوج نے بربریت کی وہ وہ داستانیں رقم کیں جن کو سن کر انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ان 70سالوں میں وادی کشمیر کی آزادی کی تحریک بہت سے نشیب و فراز سے گزری تاہم کوئی بھی ظلم اور دباو کشمیری عوام کی اس جدوجہد کو دبا نہ سکا۔۔بھارت فوج نے ہر حربہ اپنا کر دیکھ لیا تا ہم اس حوالے سے انہیں ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی۔گزشتہ دو دہائیوں میں جتنا عروج تحریک آزادی کشمیر کو برہان وانی کی شہادت کے بعد ملا اسکی مثال نہیں ملتی۔یہ تحریک اب ایک ایسا طوفان بن چکا ہے جس کو روکنا بھارتی فوج کے بس کا کھیل نہیں ہے۔اس حوالے سے بھارت فوج کے اکثر افسران بھی حقیقت کا اعتراف کرتے نظر آتے ہیں تاہم بھارت اپنی ڈھٹائی اور اٹوٹ انگ کے راگ الاپنے سے باز نہیں آتا۔یہاں تک کہ بھارت کی یہ غیر انسانی ضد اب تک سینکڑوں کشمیریوں کی جان لے چکی ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ نے بھی کشمیریوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم سے پردہ اٹھاتے ہوئے ،رپورٹ جاری کردی ہے۔۔بھارت نے اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد اپنی غلطی سدھارنے کی بجائے اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی مسترد کر چکا ہے۔تاہم اس حوالے سے پاکستان نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے لیے ایسا مطالبہ کر ڈالا جو شائد بھارت کبھی قبول نہیں کرے گا۔وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اس حوالے سئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کچھ نہیں چھپارہاتوانکوائری کمیشن بنانے کیلیے حمایت کرے۔انکا کہنا تھا کہ بھارت او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق رپورٹ حقائق پرمبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کالےقوانین کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرمیں ناقابل بیان مظالم ڈھارہاہے