Thursday November 28, 2024

نوازشریف اعلان ایسے کرتے رہے جیسے گولیاں بانٹ رہے ہوں میٹرو بسیں او ر ارنج لائن ٹرین کو اب چلانے کےلئے کتنے کھرب چاہئیں قرضے لے کر یہ لوگ کھلونے بناتے رہے” حکومتی وزیر نے سابق حکومت کا مذاق اڑاڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پانامہ کے چکر میں موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں،گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے،قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک
کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں ، زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں ،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،اورنج ٹرین منصوبہ بنانے کیلئے300ارب روپے کا قرضہ لیا گیا اب اس کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے ،امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا ،عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے اور عوام سے کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کریں گے۔منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضے لیکر آنیوالی نسلوں کو مقروض کر دیا ،گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے مجموعی خسارہ 7.2فیصد پر ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں جاری مالیاتی خسارہ5گنا بڑھا۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ زر مبادلہ کے ذخائر صرف ڈیڑھ ماہ کے رہ گئے ہیں۔ہمیں چندہ جمع کرنے کا طعنہ دیا جا رہا ہے ،تنقید کرنے والی دونوں جماعتیں بتائیں بھی تو سہی کہ اب چندے کے علاوہ حل کیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ کیا ملکی قرضوں میں اضافے کی ذمہ دارموجودہ حکومت ہے ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ قرضوں کی وجہ سے امیر، امیر تر اور غریب،، غریب تر ہوتا جا رہا ہے ،ملک کی معاشی ابتری کے ذمہ دار اسحاق ڈار ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے مہنگے ترین قرضے لیکرکھلونے بنائے گئے ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے10سال میں 11ٹریلین روپے خرچ کئے،پنجاب میں میٹرو بسیں چلانے کیلئے صوبائی حکومت کو 8ارب روپے چاہئیں ،میٹرو ٹرین کو چلانے کیلئے ہر سال 20ارب روپے درکار ہونگے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ قومی اداروں کی بری حالت ہے ، تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ کوشش کی ہے کہ اصلاحات لائیں ،سبسڈی
صرف غریب کو دینے کی کوشش کی ۔انہوںنے کہا کہ امیر لوگوں کو ٹیکس دینا پڑے گا۔ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سارک کانفرنس کے نام پر 33گاڑیاں 98کروڑ روپے میں خریدی گئیںاور اس کی مینٹینس کیلئے 35کروڑ خرچ ہوئے انہوںنے کہاکہ کسی وزیراعظم نے ایسے اقدامات نہیں کیے جو وزیراعظم عمران خان نے کیے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق ملک کو چلائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی تبدیلی کا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے پانامہ کے چکر میں جہاں گئے وہاں موٹروے اور آئیرپورٹ کا اعلان کر کے آگئے۔سابق وزیر اعظم نے موٹروے اور آئیرپورٹس کے اعلان ایسے کئے جیسے سٹریپسلز کی گولیاں تقسیم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش خوش آئندہ ہے

FOLLOW US