تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے ضلع تھرپارکر میں قحط متاثرین میں امدادی گندم کی تقسیم کے دوران پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے اور تھری شہریوں سے گندم کی 50 کلو کی فی بوری پر 50 روپے تک لیے جا رہے ہیں۔مقامی شہری کے مطابق محکمہ خوراک کا عملہ مزدوری یا سروس کے نام پر پیسے وصول کر رہا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ ماہ تھر کو قحط زدہ قرار دے کر امدادی اقدامات کے لیے سروے کرایا تھا، جبکہ رواں ہفتے شہریوں کو مفت گندم کی فراہمی کا اعلان کیا گیا تھا۔