Thursday November 28, 2024

کوئی بھی قانون سے بڑا نہیں ہے جنرل (ر) راحیل شریف کے بارے میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے ایسے ریمارکس کہ ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کو اصغر خان عملدرآمد کیس میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں، کوئی ادارہ قانون سے بالا نہیں ۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں اصغرخان عمل درآمد کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے عدالت کو ان کیمرہ بریفنگ کی درخواست کی۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ کیس کے بعض حقائق عدالت کو علیحدہ سے بتانا چاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ایف آئی اے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کیمرہ بریفنگ کی اجازت دی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیس میں اہم سیاستدانوں اور بڑے ادارے کا ذکر ہے، تمام حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں، کوئی ادارہ قانون سے بالا نہیں ہے،کیس میں وزارت دفاع نے رپورٹ جمع کرادی،راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت کی منظوری کا حکم نامہ جمع نہیں کرایا گیا

FOLLOW US