Thursday November 28, 2024

عمران خان کی کون سی پالیسی کے چین میں بھی چرچے شروع سرکاری میڈیا نے ایسی رپورٹ شائع کر دیا کہ ہر طرف کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سرکاری خبر رساں ادارے”شنہوا”نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملکی سطح پر متعارف کروائی جانے والی کفایت شعاری کی مہم کو سراہا۔خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری کی جانے والی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کی سوشل میڈیاکے ذریعے
عوام میں آگاہی حاصل کرلی ہے اور اب اس مہم کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے معروف تجزیہ نگار یاسر مسعود نے شنہوا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کفایت شعاری کی مہم صحیح سمت میں ایک درست قدم ہے،مہم کے ذریعے حکومت تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے اضافی آمدن حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے ذریعے بدترین مالیاتی حالات پر قابو پایا جا سکے گا،ان اقدامات سے حاصل ہونے والی رقم کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، انسانی وسائل کی ترقی اور سماجی و معاشی شعبوں کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے گا اور یہ تینوں عناصرحکومتی جماعت نے انتخابات سے قبل اپنے منشور میں بھی شامل کئے تھے، حکومت کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں میں بے دریغ استعمال کی جانے والی لگژری پرتعیش سرکاری گاڑیوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گااور یہ تینوں عناصرحکومتی جماعت نے انتخابات سے قبل اپنے منشور میں بھی شامل کئے تھے، حکومت کی جانب سے مختلف سرکاری اداروں میں بے دریغ استعمال کی جانے والی لگژری پرتعیش سرکاری گاڑیوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم کو قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا

FOLLOW US