اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو کویت کے ویزوں کی حصولی میں درپیش مشکلات کا معاملہ کویت کے سامنے اٹھایا جائے گا،کویت میں 1لاکھ14ہزار پاکستانی مقیم ہیں ،2011میں کویت نے ویزے دینا بند کردیئے تھے ،یہ معاملہ گزشتہ دور حکومت میں بھی اٹھایا گیا تھا۔پیر کو سینیٹ
اجلاس میں سینیٹر اعظم خان سواتی نے کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کو اپنے اہل خانہ کیلئے ویزے حاصل کرنے کے سلسلے میں درپیش مسائل اور کویت میں کام کرنے والے پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے عدم تعاون سے متعلق توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جس پر وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ کویت میں 1لاکھ14ہزار پاکستانی مقیم ہیں ،2011میں کویت نے غیر سرکاری طور پر ویزے دینا بند کردیئے ،یہ معاملہ گزشتہ دور حکومت میں بھی اٹھایا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کویت گئے تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی نے بھی امیر کویت کو خط لکھا تھا لیکن کویت کی طرف سے کوئی واضح جواب نہیں مل سکا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ کویت اور پاکستان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس رواں ماہ ہو رہا ہے جس میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا ، ہمیں کویت کے علاوہ اور جگہوں سے بھی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔بھارتیوں کو بڑی تعداد میں ویزے مل رہے ہیں