اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں ایک پاکستانی ائیر ہوسٹس فریحہ کے کینیڈا جا کر لاپتہ ہوجانےکے واقعے کےبعد قومی فضائی کمپنی کی فضائی میزبانوں کے بارے میں شرمناک انکشافات کا سلسلہ ہی شروع ہو گیا ۔ 18خاتون فضائی میزبانوںکے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا گیاہے تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے 18 ائیر ہوسٹس پر بیرون
ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پر پابندی لگادی ہے، واضح رہے کہ ان ائیر ہوسٹس پر شراب نوشی، چوری اور سمگلنگ سمیت دیگر سنگین الزامات ہیں، اس کے علاوہ پی آئی اے کی ائیرہوسٹس فریحہ مختار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اور ملازمین کے خلاف تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں اور مذکورہ ائیرہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے مختلف الزامات اور فریحہ مختیار کے کینیڈا میں پراسرار طور پرگمشدگی کے بعد ملک بھر کے 22کریو کے بیرون ملک ڈیوٹیاں لگانے اور جانے پرپابندی عاید کردی ہے۔ان ائر ہوسٹس پر اسمگلنگ، چوری وغیرہ کے الزامات ہیں جبکہ پی آئی اے کی ائر ہوسٹس فریحہ مختیار کے کینیڈا میں پراسرار گمشدگی کے بعد پی آئی اے کے افسران اورملازمین کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور مذکورہ ائر ہوسٹس کی سفارش کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی