Thursday November 28, 2024

پاکستانی نوجوانوں کی تقدیر بدلنے والی ہے حکومت کا بے روزگارنوجوانوں کےلئےوہ اعلان ہو گیا جس کےلئے ہر ماں جھولی پھیلا کر دعائیں مانگ رہی تھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عام آدمی ک حالت زار بہتر بنانے کا ویژن لے کر اقتدار میں آئی تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی انقلابی پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ عوام میں روزگارکی تقسیم کے ساتھ ساتھ متوسط طبقے کے لوگوں کو کاروبا رکے مواقع کی فراہمی کی جانب اہم قدم اٹھا لیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئےآسان شرائط پرقرضہ دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا
ہے جس کی وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔ منصوبے کے تحت پہلے سے کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو 30لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا ،مڈل سے کم تعلیم یافتہ افراد کو 3 سے 4 لاکھ کا کاروبار کروا کر دیا جائے گا، کاروبار کیلئے 20 فیصد شو کرنا ہوگا جبکہ باقی 80فیصد حکومت آسان شرائط پر قرض دے گی اور حکومت کی جانب سے ایک سال تک قرض کی کوئی قسط بھی وصول نہیں کی جائے گی ۔

FOLLOW US