Wednesday January 22, 2025

چین کی ایک خاتون پاکستانی تاجر کےپیچھے پشاور پہنچ گئی یہ شخص چین میں اس بے چاری کے ساتھ کیا شرمناک کام کرکے آیا تھا جان کر آپ کو بھی بے حد افسوس ہو گا

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) جب وطن عزیز کے بارے میں عالمی سطح پر کوئی منفی رائے قائم کی جائےتو بحیثیت پاکستانی ہمیں بے حد افسوس ہوتا ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے ہمارے ہی معاشرے میں موجود کئی لوگ ایسے بھی ہیں جودھوکا دہی اور فراڈ کے راستے کو اپنا کر اپنا جز وقتی فائدہ لینے میں توکامیاب ہو جاتے ہیں لیکن اس سارے مرحلے میں ملک کا نام بد نام
ہو جاتا ہے ۔ ایسی ہی ایک شرمناک حرکت ایک پاکستانی تاجر نے چین میں کی ۔ جہا ں اس نے ایک خاتون سے تین لاکھ ڈالر کی مالیت کا کپڑا خرید لیا تاہم اس کپڑے کی ادائیگی کیے بغیر پاکستان واپس آگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین سے ایک خاتون پشاور پہنچی جس نے حیات آباد تھانے میں درخواست دی جس کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی، خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا جب کہ شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنے تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا،ونگ لی کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ میں نے جب بھی شفیق سے رقم کا مطالبہ کیا تواُلٹا وہ مجھے دھمکیاں دینے لگا اوراب میرا ویزہ ختم ہونے والاہے اورمیرے پاس رقم بھی نہیںخاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کیا ہے جب کہ مزید کارروائی جاری ہے۔

FOLLOW US