Wednesday January 22, 2025

ابیٹ آباد میں آپریشن! سابق صدر کیخلاف عدالت میں بڑا کام کر دیا گیا آصف زرداری پر نااہلی کی تلوار لٹک گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایبٹ آباد آپریشن سے متعلق پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پیٹشن دائر کیا گیا رٹ پیٹشن شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر کرایا گیا ہے، رٹ میں سابق صدر آصف زرداری،، چیرمین ایبٹ آباد انکوائری کمیشن اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق آصف علی ذرداری کو ایبٹ آباد آپریشن کی پیشگی اطلاع

خاتون ممبر قومی اسمبلی نے دی تھی لیکن سابق صدر نے امریکی فوج کے حملے کی اطلاع موصول ہونے کے باوجود چھپایااورسابق صدر نے سپریم کمانڈ کی حیثیت سے دفاع پاکستان کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا،پیٹشن میں یہ بھی درج تھا کہ آصف علی ذرداری نے امریکی سفیر کو طلب کیوں نہیں کیا، درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق صدر کی قومی اسمبلی کے حلف پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتاان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے، شاہد اورکزئی نے واضح کیا ہے کہ خفیہ اطلاع کا تحریری ثبوت موجود ہے جو کہ کمیشن میں پیش کرسکتا ہوں۔

FOLLOW US