Wednesday January 22, 2025

” جل تو جلال تو ، آئی بلا ٹال تو” نوازشریف اور مریم نواز کی مشکلات دور کرنے کےلئے

پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں ایسا کام ہو گیا کہ جان کر آپ بھی چونک جائیں گے
چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے جیل سے رہا ہوکر آنے کے خوشی میں اور ان کو مشکلات اور بلائوں سے دور رکھنے کےلئے مسلم لیگ (ن) چنیوٹ کے کارکنوں نے بکروں اور دیگوں کا صدقہ دے دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں ن لیگ کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن کی لمبی عمر کیلئے دعا کرائی گئی جبکہ اس وقت ان پر مشکلات وقت کو ٹالنے کے لیے پانچ بکرے اور چاولوں کی دس دیگیں صدقہ میں دی گئیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ورکرز کی کثیر تعداد موجود تھی۔مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے اپنے قائدین کی رہائی کی خوشی میں جشن بھی منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

FOLLOW US