Wednesday January 22, 2025

عمران خا ن کے خطاب کے دوران کیمرہ مین نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ پوری قوم کو حیران کردیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں سرکاری افسران سے خطاب کیا تاہم ٹی وی کیمرہ مین کی سنگین غلطی کے باعث وزیر اعظم کاافسران سے خطاب ” قوم ” سے خطاب بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی پر نشر کئے جانیوالے آدھ گھنٹہ سے زائد کے خطاب میں سرکاری افسران کا مجمع جس سے وزیر اعظم مخاطب تھے کی ایک جھلک بھی دکھائی نہیں دی جس سے پتہ چلتا کہ وزیر اعظم سرکاری
ملازمین سے خطاب کررہے ہیں۔ کیمرہ مین نے اپنی توجہ مسلسل وزیر اعظم کے ڈائس پر مرتکز کئے رکھی جس کی وجہ سے ملک بھر سے وزیر اعظم کا خطاب دیکھنے والے ناظرین اس بات کابالکل اندازہ نہ کرسکے کہ وہ کونسا مجمع ہے جس سے وزیر اعظم خطاب کررہے ہیں۔ وزیر اعظم کا سرکاری افسران سے خطاب ہوبہو اس انداز میں نشر کیا گیا جس طرح خاص مواقع پر سربراہان مملکت سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہیں۔

FOLLOW US