Wednesday January 22, 2025

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے معاملے کی حقیقت کیا ہے اوگرا کے ترجمان نے میڈیا پر آکر عوام کو صاف صاف بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں میڈیا پر پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہونے کی خبریں چلتی رہیں جن کی حقیقت اب کھل کر سامنے آگئی ہے ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان اوگرا عمران غزنوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں،پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں کی اضافے کی سمری ابھی نہیں بھیجی،،اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیار ہوگا۔ ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کوبے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ یکم اکتوبر کیلئے اوگرا کا ورکنگ پیپر اگلے ہفتے تیارہوگا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری30 ستمبرتک بھجوائی جائےگی۔ واضح رہے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبرآئی تو لوگوں کی شدید غم وغصہ پایا گیا۔بتایا گیا تھا کہ وزارت پٹرولیم کی جانب سے یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا ۔جبکہ مٹی کا تیل 10 روپے، لائٹ ڈیزل 4 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 50 پیسے مہنگا ہونے کا امکان ہے

FOLLOW US