Thursday November 28, 2024

بھارت قیامت برپا کردینے والے پاکستانی میزائلوں کے نشانے پر آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف کی جانب سے دی گئی دھمکیوں کےبعد تمام مکاتب فکر اپنے اپنے فورمز پر جنرل راوت کی ہرزہ سرائی کا جواب دینا شروع ہو گئے ہیں۔ معروف ملکی صحافی اور اینکر فیصل کریم نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے دھمکی تو دے دی مگر اسے یاد دلاتے چلیں کہ
پاکستان پلیٹ میں رکھا حلوہ نہیں ہے جسے آسانی سے چٹ کرلیا جائے، پاکستان ایک بڑی ایٹمی قوت ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کے تمام شہر پاکستان کے نشانے پر ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے پہلے وزرائے خارجہ کی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور بعد میںان کے آرمی چیف نے پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جواب دینے کا وقت آ گیا ہے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں، بھارت کے آرمی چیف نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان سے بدلہ لیاجائے، بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم اگلی کارروائی کی تفصیلات نہیں بتا سکتے، انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے، پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے، بھارتی جنرل نے کہا کہ مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، دوسری جانب پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدید ترین ردعمل بھی سامنے آیا، پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی فوج کوانتباہ کیا ہے کہ پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان سے جنگ سے متعلق بیان نامناسب ہے انہوں نے انتباہ کیا کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود ہی نقصان اٹھانا پڑے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے،ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن بھرپور جواب دیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر شدیدردعمل کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا اورپاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارتی فوج کوچاہیے کہ اپنے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ کرنہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں آزادی کی تحریکوں روک نہیں سکتا اس لئے اس قسم کے بیانات دیئے جارہے ہیں،بھارتی فوج پرکرپشن کے چارجز ہیں اوربھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے ان واقعات سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے

FOLLOW US