اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد سینئر ملکی صحافی حامد میر بھی میدان میں آگئے ہیں۔ انھوںنے دھمکیاں دینے والے بھارت کی حکومت کی ایسی اصلیت کھول کر لوگوں کے سامنے رکھ دی جسے سن کر آپ کی ہنسی ہی چھوٹ جائے گی۔ سماجی رابطوںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں
حامد میر نے کہا ہے کہ بھاتی حکومت کو چاہیے کہ پاکستان کی بجائے فرانس کے صدر کو دھمکیاں دے جنھوںنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رافیل طیاروں کی خفیہ ڈیل کا بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے ۔ حامد میر نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کی ٹویٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں لکھا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے بند دروازوں کے پیچھے ذاتی طور پر رافیل جنگی جہازوں کی فرانس کے ساتھ ڈیل کی ۔سابق فرانسیسی صدر فرانکس ہولینڈ کا شکریہ جن کی وجہ سے ہمیں پتہ چلا کہ نریندر مودی نے ذاتی طور پر یہ اربوں ڈالر مالیت کی ڈیل بنک کرپٹ انیل امبانی کو دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے بھارت کے ساتھ دھوکہ کر کے ہمارے جوانوں کے خون کی بے عزتی کی ۔