لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ایسے موقع پر جب پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈیموں کی تعمیر کےلئے بڑھ چڑھ کر فنڈز میں پیسے جمع کررہے ہیں ۔ تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان زینب نے ایک ایسی بات کہہ دی کہ سننے والے چونک اٹھیں گے۔ سماجی کی رابطوں کی ۓٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایک مداح نے ایمان مزاری سے پوچھا کہ
آپ نے ڈیم فنڈ میں کتنے پیسے جمع کرائے تو جواب میں انہوں نے کہا ”صفر اور میں ڈیم فنڈ کے لیے ایک بھی روپیہ نہیں دوں گی کیونکہ میں اصولی طور پر اس آئیڈیا کی مخالفت کرتا ہوں کہ ہجوم قومی پراجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھے کریں ،میں ایسی کسی بھی چیز میں حصہ نہیں لوں گی جس کی وجہ سے دنیا میں میرے ملک کا مذاق بنے۔“