Thursday November 28, 2024

تحریک انصاف کی حکومت نے دھماکے دار اعلان کر ڈالا توہین رسالت کا ارتکاب کرنے والے شخص اور خودکو مسلمان کہنے والے قادیانی کو کیا سزا دی جائے گی، خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں الیکٹرانک کرائمز کے حوالے سے ترمیمی بل 2018پیش کر دیا گیا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پر قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کرنے والے کو عمر قید ، توہین رسالتؐ کے مرتکب شخص اور توہین رسالتؐ کا جھوٹا الزام عائد کرنے والے کو سزائے موت اور مذہبی شخصیات کے بارے میں توہین آمیز بیانات کے استعمال پر تین سال قید کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔بل میں کہا گیا کہ قادیانی گروپ کے لوگوں کو خود کو مسلمان کہنے یا اپنے عقیدے کی تبلیغ کرنے پرتین سال تک کی
قید اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بل میں سوشل میڈیا پر فحش مواد تیار کر کے ڈالنے پر 4 سال تک قید اور30 لاکھ روپے جرمانہ ، جبکہ فحش مواد کی کسی بھی قانونی جواز کے بغیر تقسیم پر 3 سال تک قید اور20 لاکھ روپے جرمانہ عائد ہو سکے گا۔ بل میں توہین رسالت کا جھوٹا الزام لگانے والے کو سزائے موت دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ سینٹ میں یہ بل وزیر مملکت خزانہ حماد اظہر نے پیش کیا۔سینیٹر ستارہ ایاز نے بل کو مزید غورو خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا ۔

FOLLOW US