اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے مقدمے میں جو بھی خامی ہوئی اور جس کی وجہ سے ضمانت ہوئی، اسے ختم کیا جائے گا اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کی ضمانت کسی ڈیل کے
تحت ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کوئی ڈیل نہیں ہو گا اور نہ ہی ڈھیل ہو گی جبکہ عمران خان ایسے شخص نہیں کہ کسی کیساتھ ڈیل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انہیں ضمانت دی ہے، ان کا جیل آنا جانا لگا رہا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نیب ایک آزاد ادارہ ہے جسے ہم کنٹرول نہیں کرتے، نواز شریف کے مقدمے میں جو بھی خامی ہوئی اور جس کی وجہ سے ضمانت ہوئی، اسے ختم کیا جائے گا اور نواز شریف کو وہیں پہنچایا جائے گا جہاں وہ کچھ دن پہلے تھے۔