Wednesday September 17, 2025

اورنج لائن ٹرین منصوبہ نئی حکومت کی جانب سے بڑی پابندی عائد کر دی گئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے تمام منصوبوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں ایشین ڈویلپمنٹ اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں بھرتیاں نہیں کی جائیں گی،اورنج ٹرین جیسے منصوبوں میں نئی بھرتیوں پر پابندی ہو گی ۔اس ضمن میں محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی اینڈ ڈی کے مطابق محکموں کو کسی بھی منصوبے میں نئی بھرتیوں سے روک دیا گیا ہے۔