Thursday November 28, 2024

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے کس رکن قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی، چونکا دینے والی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سفارش کی ہے کہ انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھاجس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال کا خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیا الیکشن کمیشن نے اسپیکر سے سفارش کی کہ ڈی سی چکوال کے
الزامات کی روشنی میں ایم این اے سردار ذوالفقار علی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے رکن قومی اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ 31 اگست کو ذوالفقار علی خان نے انہیں محکمہ مال کے 17 اہلکاروں کی فہرست بھیجی اور من پسند تقرریوں اور تبادلوں کا کہا دوسری جانب ذوالفقار علی خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے صرف ایک پٹواری کا تبادلہ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم 17 افسروں کے تبادلے کا حکم دینے کے الزام کی تردید کی۔

FOLLOW US