Thursday November 28, 2024

” میں بھی جیل گیا تھا، میری بھی والدہ کی طبیعت خراب ہو ئی تھی مجھے بھی پیرول پر رہائی کی آفر ہوئی لیکن میں نے۔۔” آصف زرداری نے نوازشریف سے ملاقات کے دوران ایسی بات کہہ ڈالی کہ ہر کوئی چونک گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے لاہور جاتی امرا میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کی ہے اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کی ہے۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے بیگم کلثوم نواز کو پاکستان میں جمہوریت کےلئے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ اس دوران آصف زرداری کا کہنا تھا جب میں جیل میں تھا تو میری
والدہ کی بھی طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی۔ مجھے پیرول پر رہائی کی پیشکش کی گئی تاہم میں نے ایسی کوئی بھی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیاتھا ۔ لیکن بعد ازاں اپنی بہن کے بہت زیادہ اصرار پر پیرول پر رہائی لے لی تھی۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ سے جدائی کی تکلیف آج تک میرے دل میں ہے۔

FOLLOW US