Thursday November 28, 2024

کہا کچھ تھا اور کر کچھ دیا وزیر خارجہ کے پہلے ہی غیر ملکی دورے میں کفایت شعاری کے دعووں کا پوسٹ مارٹم ہو گیا، کون سے کیا گیا کون سا وعدہ جھوٹا نکلا انتہائی افسوسناک رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تبدیلی کا ویژن لے کر اقتدار میں آنے والی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے کفایت شعاری کے کچھ وعدے اور اعلانات کیے لیکن ابتدا ہی سے ان وعدوں سے برتا جانے والا انحراف سامنے آگیا ہے ۔ تحریک انصاف کے وائس چئیرمین اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی بچت کی پالیسی اپنانے اور فضول
اخراجات کو کنٹرول کرنے کے عمران خان کے دعووں سے ملتی جلتی باتیں کی تھیں لیکن ان باتوں کی قلعی ان کے پہلے ہی سرکاری دورے میں کھل کر سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پہلے ہی سرکاری غیر ملکی دورے میں اپنا کیا ہوا وعدہ توڑ دیا ہےوزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کے تحت خود بھی سادگی اختیار کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ سادگی مہم کے سلسلے میں وہ حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے کبھی بھی بزنس کلاس کا ہوائی سفر نہیں کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عام اکانومی کلاس کا ہوائی سفر کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم ہفتے کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پہلے سرکاری غیر ملکی دورے کے سلسلے میں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے روانہ ہوتے ہوئے اپنے اس وعدے کو توڑ دیا۔ پاکستان سے روزانہ معمول کی پرواز اسلام آباد سے صبع گیارہ بجے کابل جاتی ہے اور تین بجے کابل سے واپس اسلام آباد آتی ہے۔ تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس پرواز کے ذریعے کابل جانے کی بجائے خصوصی طیارے سے کابل جانے کا فیصلہ کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے خصوصی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے کے ذریعے کابل پہنچے۔ یوں وزیر خارجہ کے اس خصوصی سفر کے باعث قومی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ پڑا۔

FOLLOW US