اسلام آباد(سی پی پی )وزیر قانون فروغ نسیم نے سول قوانین میں ترامیم کا عندیہ دے دیا۔ عدالتی سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اور زیر التواء کیسسز کو جلد نمٹانے کے لیے قانون میں ترامیم لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 3ہفتوں سے زائد کا وقت بیت چکا ہے اور اس حوالے جہاں تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی پذیرائی کے لیے مقبول فیصلے کئیے تو وہیں انکو سخت فیصلے بھی کرنا پڑے۔تاہم نئی حکومت کی جانب سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم ہر موڑ پر ظاہر کیا جارہا ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور سول مقدمات کو جلد ازجلد نمٹانے کے لیے سول قوانین میں ترمیم کا عندیہ دے دیا۔اس سلسلے میں پہلے نمایاں کیسسز کو سنا جائے گا اور اس کے بعد اسٹے آرڈرز سے متعلق کیسسز کی سماعت ہو گی اور پھر ان کیسسز کی سماعت ہوگی جن میں شواہد اکٹھے کرنے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ نئی قانون سازی سے سول کیسسز 90 دن میں نمٹائے جا سکیں گے،یاد رہے کہ اس سے پہلے سول اور دیوانی کیسسز کی سماعت میں بہت تاخیر ہوتی تھی جس کے باعث عوام کو فوری انصاف نہیں مل پاتا تھا اور ان میں بے چینی بڑھتی تھی۔